حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق صحافی برداری ودیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے سوشل میڈیا سے متعلق صحافی برداری ودیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر بل کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو حکومت بل کو واپس لے گی،اگرصحافیوں نے کہا کہ اس بل سے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگے گی تو واپس لے لیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ سوشل میڈیا میں کچھ چیزیں ایسی ہے جس کو کنٹرول کرنا چاہئے،سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کے نجی زندگی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے، اندیشہ ہے کہ آزادی اظہار رائے کو نقصان نہ پہنچے،اظہار رائے کی آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے میڈیا اور صحافتی تنظیمیں ہماری رہنمائی کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد
صحافی نے سوال کیا کہ سوشل میڈیا اختیارات میں منتقلی حکومت لارہی ہے یہ کوئی اور لارہا ہے؟ ،رانا ثنا اللہ نے کہاکہ بل تو پارلیمنٹ میں آخر میں حکومت لارہی ہیں،سوشل میڈیا سے متعلق ایف آئی اے کو اختیارات منتقلی پر مباحثہ ہوگا۔
ان کا کہناتھا کہ عمران خان کے اسلام آباد کے داخلے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے،اگر عمران خان ہائیکورٹ کو یقین کراتے ہے تو آنے دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، لیگی امیدوار کامیاب قرار