عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

Nov 02, 2022 | 19:26:PM

(24 نیوز)عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقررکر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کل درخواست پر سماعت کرینگے۔
عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کیلئے درخواست محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ، درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کردیا ہے،عمران خان چیئرمین کے عہدے پر رہنے کا قانون جواز نہیں رکھتے ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو لانگ مارچ کے دوران بڑا دھچکا لگ گیا، لیگی امیدوار کامیاب قرار
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹائے ،عدالت تحریک انصاف کو نیا چیئرمین مقرر کرنے کا حکم دے ۔

یہ بھی پڑھیں: سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد

مزیدخبریں