(24نیوز)ججز پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 ججز کی حلف برداری 4 نومبر کو ہوگی ،لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر مستقل ہونے والے 11 ججز سے 4 نومبر کو حلف لینے کی تیاریاں،حلف برداری تقریب کے پیش نظر 4 نومبر کو پرنسپل سیٹ پر ججز کو بلوا لیا گیا ، ترمیمی ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔
حلف برداری تقریب کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ججز کی تعداد 43 جبکہ خالی آسامیوں کی تعداد، 17 ہوجائے گی.جوڈیشل کمیشن اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشل ججز کو ریگولر کرنے کی سفارش کی تھی صدر پاکستان کی منظوری کے بعد 4 نومبر کو حلف برداری تقریب ہوگی .
ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز 7 مئی 2021 کو تعینات کئے گئے, 6 نومبر کو مقررہ مدت پوری ہورہی ہے.چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عدالت عالیہ میں مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیں گے.پرنسپل سیٹ سمیت علاقائی بنچز کے ججز ، بار عہدیدار حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ سمیت دیگر لاء افسران بھی شرکت کریں گے,مستقل جج کی حیثیت سے حلف اٹھابے والوں میں جسٹس شکیل احمد ،جسٹس صفدر سلیم شاہد شامل ہوں گے. جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس محمد امجد رفیق جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوار حسین ، جسٹس علی ضیاء باجوہ ,جسٹس سلطان تنویر، جسٹس محمد رضا قریشی ، جسٹس اور جسٹس راحیل کامران حلف اٹھائیں گے.