نگران وزیراعلیٰ کا رات گئے کنٹرولڈ ایکس کوریڈور پراجیکٹ کے 7 کلومیٹر روٹ کا تفصیلی دورہ

Nov 02, 2023 | 01:58:AM

This browser does not support the video element.

(دُرِ نایاب) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی رات گئے بند روڈ پہبچ گئے جہاں انہوں نے کنٹرولڈ ایکس کوریڈور پراجیکٹ کا تفصیلی دورہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر اور اظفر علی ناصر بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مذکورہ پراجیکٹ کے 7 کلومیٹر سے زائد روٹ کا 2 گھنٹے تک تفصیلی معائنہ کیا جہاں انہوں نے ڈیک کیلئے بنائے جانے والے سریے کے جال پر کھڑے ہو کر جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ نگران وزیراعلیٰ نے سگیاں، گلشن راوی اور دیگر علاقوں میں گاڑی سے اتر کر منصوبے کے کاموں کا معائنہ کیا۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سٹرک کے اطراف تجاوزات کو فوری ہٹانے اور سروس لین کو مزید کشادہ کرنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیے: ’لہور لہور اے‘ ثقافتی میلہ: نگران وزیراعلیٰ نے چائے فیسٹیول کا افتتاح کردیا

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بند روڈ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے جہاں کام کی رفتار کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بند روڈ پراجیکٹ کی تکمیل سے لاہور کے کسی بھی علاقے سے موٹر وے تک فوری رسائی ممکن ہوگی اور وقت اور ایندھن کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

اس موقع پر کمشنر لاہورڈویژن و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا اور دونوں پیکیج کے کنٹریکٹرز نے پیشرفت اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی جس میں بتایا گیا کہ پیکیج ون میں نیازی تا سگیاں انٹرچینج اور پیکیج ٹو میں سگیاں انٹرچینج تا بابو صابو انٹرچینج کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور تعمیر کیا جارہا ہے۔ اسکے علاوہ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور کے اطراف میں بھی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی۔

مزیدخبریں