ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،گندم،کھاد کی بوریاں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شیرباز بلوچ)اوباڑو میں حساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا،گوداموں میں چھپائی گئی 6 ہزار سے زائد گندم کے بیگ اور 2 ہزار یوریا کھاد کی بوریاں برآمد کرلی گئیں۔
اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی گئی، گودام کو بھی سیل کردیا گیاہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔