چینی کمپنی نے اپنا نیا موبائل فون متعارف کرادیا

Nov 02, 2023 | 09:59:AM

(ویب ڈیسک)چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی ہواوے نے اپنے معروف ’نووا‘ سیریز کا مڈ رینج بجٹ فون متعارف کرادیا، جسے کیمروں کے حوالے سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے۔

ہواوے نے ’نووا 11 ایس ای‘ کو طاقتور کیمروں اور چارجر کے ساتھ پیش کیا ہے، کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 32 منٹ میں فل چارج کیا جا سکے گا۔کمپنی نے فون کو 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 66 واٹ کے طاقتور چارجر کے ساتھ متعارف کرایا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ فون کو محض 32 منٹ میں زیرو سے 100 فیصد چارج کیا جا سکے گا۔

فون کے بیک پر تین جب کہ فرنٹ پر ایک کیمرا دیا گیا ہے جو کہ 32 میگا پکسل ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل لینسز استعمال کیے گئے ہیں۔

’نووا 11 ایس ای‘ کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 108 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل ہے۔اسی طرح فون کو کمپنی نے اپنے آپریٹنگ سسٹم ’ہارمونی او ایس 4‘ کے ساتھ متعارف کرایا ہے جب کہ اس میں اسنیپ ڈریگن کی چپ دی گئی ہے۔

ضرورپڑھیں:ایپل صارفین کیلئے خوشخبری، نئے لیپ ٹاپ، ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرزاور ایم 3 چپس متعارف

فون کو ایک ہی 12 جی بی ریم جب کہ 256 اور 512 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔’نووا 11 ایس ای‘ کو 67۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے جب کہ اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

فون کو انتہائی پتلے اور محض 186 گرام وزن کے ساتھ متعارف کرایا گیا، اسے چار مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔فون کو ابتدائی طور پر صرف چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔

فون کی پاکستانی قیمت 83 ہزار روپے رکھی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر اسے پاکستان میں متعارف کراتے وقت مزید سستا کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

مزیدخبریں