(نیرعالم) وزیرآباد کے علاقے علی پور چھٹہ میں سوشل میڈیا پر پولیس ناکے پر اسلحہ دکھا کر نوجوانوں کو زمین پر لٹانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
ہیڈ کانسٹیبل کا ناکہ لگانے کے بعد نوجوانوں کو اسلحہ دکھا کر زمین پر الٹا لٹانا مہنگا پڑ گیا۔ ہیڈ کانسٹیبل نے اہلکاروں کی مدد سے بغیر اجازت خود ہی ناکہ لگایا۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی پی او گوجرانوالہ نے ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کر دیا۔
وزیرآباد ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوانوں کو اسلحہ دکھا کر زمین پر لٹایا ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: چینی کمپنی نے اپنا نیا موبائل فون متعارف کرادیا