اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن،4 ملزمان گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی) اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،8 کاروائیوں کے دوران 30 کلوگرام سے منشیات برآمد ہوئی جبکہ 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ کیلئے بُک کیے گئے پارسل سے 970 گرام ہیروئن برآمد، باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 2 مسافروں کے پیٹ سے 145 ہیروئن اور چرس بھرے کیپسولز برآمد ہوئے۔ خیبر کے رہائشی دو مُلزمان دوحہ کیلئے روانہ ہو رہے تھے۔
یونیورسٹی روڈ پشاور پر چنیوٹ کے رہائشی دو ملزمان سے 14ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد، کیپسولز کا مجموعی وزن 700 گرام ہے۔ چنیوٹ کے رہائشی مُلزمان ہیروئن پشاور سے پنجاب اسمگل کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں: پولیس اہلکار کی کارستانی،نوجوانوں کو اسلحہ دکھا کر زمین پر لٹادیا
یونیورسٹی روڈ پشاور پر موٹر سائیکل سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد، رنگ روڈ پشاور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 300 گرام چرس اور 100 گرام بھنگ برآمد ہوئی۔ مذکورہ پارسل پشاور سے خانیوال بھیجا جانا تھا۔
زخہ خیل خیبر کے غیرآباد علاقے سے 10 کلو چرس اور 4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ پنجگور کے علاقے میں اسمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 10 کلو چرس اور 2 کلو ہیروئن برآمد ہوئی۔
تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔