( اشرف خان)عالمی مارکیٹ میں خام تیل مزید سستا ہو گیا،امریکی خام تیل 80 ڈالر فی بیرل کے قریب تک گرگیا۔
خام تیل 55 سینٹس کمی سے 80.45 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے،لندن برینٹ آئل 35 سینٹس کمی سے 84.70 ڈالر سے نیچے آگیا،امریکی فیڈریل ریسرز بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب ڈالر کی قدر گرتے ہی ٹیکسٹائل انڈسٹری خام مال کی قیمتوں میں 20 سے 25 فیصد کمی آ گئی، پیداواری لاگت کم ہونے سے صنعتکاروں نے بند یونٹ بھی چلا دئیے،روپیہ تگڑا ہوتے ہی امپورٹ شدہ ڈائز اینڈ کیمیکلز سوڈیم الجنیٹ 3500 روپے کلو سے کم ہو کر 2600 ، فیبرک سوفٹنر کی قیمت 12 سو روپے سے کم ہو کر 9 سو روپے کلو ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اورتیل کی قیمتوں میں کمی
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم نومبر سے 15 نومبر تک کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی،پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز فار آل ، مہنگے فون سے پریشان افراد کی سنی گئی، نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا
واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جبکہ ڈیزل 15 روپے سستا کیا گیا تھا، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں گرنے اور ڈالر کی قیمت میں استحکام کا فائدہ عوام تک پہنچاتے ہوئے یکم اکتوبر کو بھی پیٹرول 8 روپے جبکہ ڈیزل 11 روپے سستا کیا گیا تھا۔
نگران حکومت کے ابتدائی ڈیڑھ ماہ میں پٹرولیم نرخ بڑھنے کا رجحان رہا،16اگست سے30 ستمبر تک پٹرول نرخ میں 3 بار مجموعی اضافہ 58روپے43 پیسے کیا گیا،ڈیزل کی قیمت ڈیڑھ ماہ میں 55 روپے78 پیسے بڑھائی گئی،یکم اکتوبر سے پٹرولیم نرخوں میں کمی کا رجحان شروع ہوا جبکہ پٹرول اکتوبر کے مہینے میں 48 روپے سستا کیا گیا،ڈیزل ایک ماہ میں 26 روپے فی لٹر سستا ہوا،یکم اکتوبر سے ڈیزل کی فی لٹر قیمت 11روپے کمی سے318روپے18پیسے مقرر کی گئی،پٹرول کی قیمت یکم اکتوبر سے8روپے کمی سے 323روپے 38 پیسے مقرر کی گئی،16 اکتوبر سے پٹرول 40روپے کی نمایاں کمی سے 283روپے38پیسے فی لٹر ہوگیا،ڈیزل 15روپے کمی سے فی لٹر 303روپے18پیسے کا کیا گیا تھا۔