سموگ میں مزید اضافہ، موٹروے کو بابوصابو سے بند کردیا گیا

Nov 02, 2023 | 11:10:AM

(فاران یامین) شہر لاہور میں فضائی آلودگی نے ڈیرے ڈال لیے، شہر کے گردوانوح میں سفیدی چھانے سے حد نگاہ کم ہونے پر موٹروے کو بابوصابو سے بند کردیا گیا ہے۔

موٹروے بندش کے باعث داخلی و خارجی راستوں پر لوڈ بڑھ گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔ بابو صابو، ٹھوکرنیاز بیگ، شاہدرہ چوک پر وارڈنز کی نفری بڑھا دی گئی۔

مزید پڑھیں:  تیل سستا ہو گیا

سی ٹی او  کے مطابق دھند کے باعث شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک کا لوڈ رہے گا۔ سی ٹی او نے تمام پولیس وہیکلز کی فلیشر لائٹس آن رکھنے کی ہدایت بھی کردی۔

واضح رہے کہ لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ 

مزیدخبریں