شاہ محمود قریشی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے: جیل انتظامیہ

Nov 02, 2023 | 11:46:AM

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف  کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے.

جیل ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کو جیل کے ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد معمولی درد کی دوا دی ہے،شاہ محمود قریشی کے مثانے کے آپریشن کے حوالے سے دستاویزات مکمل کی جائیں ،دستاویزات مکمل ہونے کے بعد ان کو ہسپتال منتقل کیا جائے گا،آج شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل نہیں کیا جارہا ۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی جیل میں طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد جیل انتظامیہ کی جانب سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت طلب کی گئی۔

جیل انتظامیہ کی جانب سے جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے درخواست کی گئی کہ شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کرانے ہیں ، جیل ڈاکٹر کی ایڈوائس پرانہیں پمز منتقل کرنے کی اجازت دی جائے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جیل انتظامیہ کی درخواست پر شاہ محمود قریشی کو ہسپتال منتقل کر نے کی اجازت دی۔

یہ بھی پڑھیں: آخر کار سنی گئی،پٹرول سستا ہو گیا

 یاد رہے کہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔



مزیدخبریں