(ویب ڈیسک)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں،انڈونیشیا کے جنوبی صوبے ایسٹ نوسا ٹینگارا میں آج علی الصبح 6.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کی وجہ سے ہر طرف خوف پھیل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد صوبائی دارالحکومت کوپانگ میں لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی بی ایم کے جی نے زلزلے کی شدت 6.1 بتائی ہے،امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کوپانگ شہر کے قریب تیمور جزیرے کے مغرب میں 36.1 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا، زلزلے کے جھٹکے صوبائی دارالحکومت کوپانگ کے علاوہ صوبے کے دیگر کئی شہروں میں بھی محسوس کئے گئے۔
مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے سونامی کا کوئی اندیشہ نہیں،زلزلے کے بعد کم شدت کے آفٹر شاک بھی محسوس کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ فونز فار آل ، مہنگے فون سے پریشان افراد کی سنی گئی، نگران وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا
ماہرین کے مطابق زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے۔
زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔
زلزلوں کا آنا یا آتش فشاں کا پھٹنا، ان علاقوں میں زیادہ ہے جو ان پلیٹوں کے سنگم پر واقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آخر کار سنی گئی،پٹرول سستا ہو گیا
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں ایک مرتبہ بڑا زلزلہ آ جائے تو وہاں دوبارہ بھی بڑا زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائنز پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آسکتا ہے۔