سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کے سیمی فائنل سے قبل آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر مچل مارش غیر معینہ مدت کیلئے باہر ہوگئے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے مچل مارش کی وطن واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مچل بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
Mitch has returned home for personal reasons and is out of the World Cup indefinitely. pic.twitter.com/jIy2LGJkcI
— Cricket Australia (@CricketAus) November 2, 2023
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے، مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے تاہم بتایا جارہا ہے کہ مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، نیا ریٹ جانیے
رپورٹس کے مطابق مچل مارش ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس گئے ہیں، ورلڈکپ کے لیے بھارت میں ٹیم جوائن کرنے لیے ٹائم فریم نہیں ہے۔
واضح رہے کہ گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔