سپریم کورٹ:الیکشن کمیشن نے 11 فروری کو عام انتخابات کی تاریخ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری )90 روز میں انتخابات کے کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے وکیل نے سپریم کورٹ میں بیان دیا کہ انتخابات 11 فروری کو کروائے جائیں گے، سجیل سواتی نے مزید کہا کہ 30 نومبر تک حلقہ بندیاں مکمل ہو جائیں گی ، جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت انتخابات کی تاریخ کا تعین صدر مملکت کرتے ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو ہدایت کی کہ صدر مملکت سے اس معاملے پر مشاورت کی جائے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہیں۔ دوران سماعت الیکشن کمیشن حکام، اٹارنی جنرل اور پی ٹی آئی وکیل علی ظفر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :صدر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی نہیں ہوسکتی،چیف جسٹس
الیکشن کمیشن نے انتخابات کا شیڈول سے متعلق سپریم کورٹ کا آگاہ کر دیا،وکیل الیکشن کمیشن کے مطابق 29 جنوری کو حلقہ بندیوں سمیت تمام انتظامات مکمل ہو جائیں گے،11 فروی کو ملک بھر میں انتخابات ہوں گے،3 سے 5 دن حتمی فہرستوں میں لگیں گے،5 دسمبر کو حتمی فہرستیں مکمل ہو جائیں گی،5 دسمبر سے 54 دن گنیں تو 29 جنوری بنتی ہے،انتخابات میں عوام کی آسانی کیلئے اتوار ڈھونڈ رہے تھے،4 فروی کو پہلا اتوار بنتا ہے جبکہ دوسرا اتوار 11 فروری کر بنتا ہے،ہم نے اپنے طور پر یہ فیصلہ کیا کہ 11 فروری والے اتوار کو الیکشن کروائے جائیں۔