برمنگھم: میکڈونلڈز میں درجنوں چوہے چھوڑ دیے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) برمنگھم میں فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے باوجود میکڈونلڈز کا بائیکاٹ نہ کرنے والوں کیلئے انوکھا قدم اٹھا لیا گیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کرتی دکھائی دے رہی ہے جس میں فلسطین پر ظلم ڈھائے جانے والے مظالم پر اسرائیلی فوجیوں کو میکڈونلڈز کی جانب سے مفت کھانے کی پیشکش پر برطانیہ میں فاسٹ فوڈ چین کے کم از کم تین مقامات پر درجنوں چوہے چھوڑ دیے گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نقاب پوش افراد کا ایک گروپ انگلینڈ کے برمنگھم میکڈونلڈز میں ’فلسطین کو آزاد کرو’ کا نعرہ لگاتے ہوئے فوڈ چین میں داخل ہوتا ہے اورکاؤنٹر کے قریب فرش پر چوہوں سے بھرا ڈبا پھینک کر فرار ہوجاتا ہے۔ فلسطین کے حامی کارکنان کےاس عمل کا مقصد فاسٹ فوڈ کمپنی کی جانب سے اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا پیش کرنے کیخلاف احتجاج ریکارڈ کرانا تھا۔
دوسری طرف میکڈونلڈ کی جانب سے مظاہرین کی اس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کے متاثرہ اسٹورز کو جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے اور پیسٹ کنٹرول کے ذریعے معائنہ کرکے سروس دوبارہ بحال کر دی گئی ہے جبکہ مقامی پولیس نے میکڈونلڈز میں چوہے چھوڑنے کو عوام کو پریشان کرنے کا جرم قرار دیااور کہا کہ وہ ان واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: 90 روز میں انتخابات نہ کرانے کا کیس، آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری
یاد رہے کہ برطانیہ میں میکڈونلڈ کے مقامات پر سرخ، سبز اور سفید زنگ کے چوہوں کو چھوڑے جانے کا یہ تیسرا واقعہ تھا اس سے قبل بھی دیگر دو مقامات پر درجنوں چوہوں کو چھوڑا گیا تھا۔