(امانت گشکوری) انتخابات سے متعلق کیس ،سپریم کورٹ نے کل کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری کر دی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ صبح ساڑھے نو بجے کیس کی سماعت کرے گا،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین خان بنچ میں شامل ہونگے ۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو صدر سے مشاورت کے بعد انتخابات کی تاریخ سے متعلق آگاہ کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ 9 مئی:پولیس نےاڈیالہ جیل میں عمران خان کا بیان ریکارڈ کرلیا