سندھ سرکار کا بڑا فیصلہ، کم سے کم تنخواہ 32 ہزار مقرر

Nov 02, 2023 | 18:32:PM

(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار کی جانب سے تںخواہوں کو لیکر بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق ملازمین کی کم از کم تنخواہ 32 ہزار روپے مقرر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2023ء سے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: انتخابات کی تاریخ کا معاملہ، چیف الیکشن کمشنر کی صدر مملکت سے مشاورت جاری

خیال رہے کہ سندھ سرکار نے رواں سال کے بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق اب ہورہا ہے۔

محکمہ محنت و افرادی قوت کی جانب سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

 دوسری جانب نگران حکومت نے بھی وفا قی سطح پر بیوروکریٹس کی تںخواہوں اور مراعات میں نمایاں اضافہ نافذ کیا ہے اور وزارت خزانہ کے ایک سرکاری اعلان کے مطابق یکم اکتوبر سے ایم پی سکیلز1، 2 اور 3 کیلئے 45 فیصد تنخواہ اور الاؤنس انکریمنٹ کی منظوری دی گئی ہے۔

مزیدخبریں