(24 نیوز)کاروباری ہفتے کےچوتھے روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد یورو اور برطانوی پاؤنڈ نے دیگر کرنسیوں کو پچھاڑدیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے سے 283.50 روپے سے بڑھ کر 284.50 روپے پر پہنچ گیا،جس کے بعد دیگر کرنسیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے اضافے سے 300 روپے کا ہوگیا،برطانوی پاونڈ 50 پیسے اضافے سے 344.50 روپے،امارتی درہم 20 پیسے اضافے سے 79.70 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 30 پیسے اضافے سے 76روپے کا ہوگیا.
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی، نیا ریٹ جانیے