(24 نیوز) حکومت کی جانب سے غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی تارکین وطن کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی تھی جس میں ان کو رضاکارانہ طور پر اپنے اپنے ملک جانے کو کہا تھا، یہ مدت ختم ہونے کے بعد ملک بھر میں باقاعدہ آپریشن کا آغاز کیا جاچکا ہے۔
اسی حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے آج رات ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کو واپس بھجوانے کیلئے کی جانیوالے اب تک کی کارروائی کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن شروع، 700غیرقانونی افغانی گرفتار،کل ڈی پورٹ کیا جائیگا
خیال رہے کہ چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، تمام کمشنرز، آر پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں آئندہ کی حکمت عملی اور باقی معاملات بحث میں لائے جائیں گے۔