مچل مارش ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کیلئے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) ورلڈ کپ 2023 کے گروپ میچز اپنے اختتام کی جانب ہیں لیکن ابھی تک سیمی فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب اگر مگر کی کشمکش کاشکار ہے، ایسے میں کرکٹ آسٹریلیا کیلئے بری خبر آئی ہے کہ
آل راونڈر مچل مارش انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ سے غیر معینہ مدت کے لیے باہر ہو گئے ہیں ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق مچل مارش بھارت سے پرتھ کے لیے روانہ ہو ئے ، مچل مارش ذاتی وجوہات کی بناءپر وطن واپس گئے ہیں، وہ انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ مچل مارش کی واپسی کی تصدیق ابھی کی جانا باقی ہے،گلین میکسویل بھی کنکشن کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کا میچ ہفتے کو شیڈول ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بھارت کیخلاف سری لنکا مشکلات کا شکار