بادلوں کی آنکھ مچولی، موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نےوفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ با رش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گاجبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔
پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا ، مری ، گلیات اور گردونواح مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،صبح کے اوقات میں منگلہ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ ، لا ہور، اوکاڑہ، ساہیوال، سرگودھا، منڈی بہاوالدین، جوہرآباد، فیصل آباد، بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور گر دو نواح میں دھند سمو گ چھا ئے رہنے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ، گلگت بلتستان میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاؤنڈ اور یورو نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا