چیئرمین پی ٹی آئی کو آہستہ آہستہ زہر دینے کی بات درست نہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان

Nov 02, 2023 | 19:43:PM

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے معالج ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا ہے، سلو پوائزننگ کی بات درست نہیں ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا معائنہ کیا، مجھے ایسی کوئی بات نظر نہیں آئی، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے،انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے خوراک سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی ورزش بھی کر رہے ہیں، ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی صحت مند نظر آئے، چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ان کا طبی معائنہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایک اور شاہین دلہا بننے کیلئے تیار، شادی کا کارڈ بھی سامنے آ گیا

مزیدخبریں