ویمن ٹینس کی فاتح غزہ کے بچوں کا تذکرہ کرتے آبدیدہ، انعامی رقم فلسطینیوں کے نام کرنیکا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ویمن ٹینس ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کی فاتح انس جابر نے انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کے نام کرنے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی انس جابر اپنی جیت پر تبصرے کے دوران غزہ کے بچوں کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدی ہو گئیں۔اونس جابر کے مطابق ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب ننھے بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔
ٹینس سٹار انس جبیر فلسطینی بچوں کو یاد کرکے رونےلگیں
— Palestine Urdu | فلسطین اردو (@PalestineUrdu_) November 2, 2023
جیت سےزیادہ خوش نہیں۔ ہر روز فلسطینی بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے۔ یہ دل دہلا دینےوالا ہے۔ انعامی رقم کا ایک حصہ فلسطین کو عطیہ کررہی ہوں۔ یہ کوئی سیاسی پیغام نہیں، انسانیت ہے۔ انس جبیر کی ڈبلیو ٹی اے فائنل جیتنے کےبعد گفتگو pic.twitter.com/9cDSs3iOZV
ٹینس سٹار نے کہاکہ انعامی رقم کا کچھ حصہ تباہی کے شکار فلسطینیوں کی مدد کیلئے دینے کا اعلان کرتی ہوں، میں اس جیت پر خوش نہیں ہو سکتی، ایسا میں کھیل کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش نہیں کر رہی ہے بلکہ انسانی جذبے نے مجھے ایسا کرنے پر مجبور کیا، میں دنیا میں امن چاہتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیخلاف اہم میچ؛ نیوزی لینڈ کو بڑا جھٹکا لگ گیا