فلسطین کیلئے سعودی فرمانروا 30اور ولی عہد کا 20ملین ریال عطیے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے فلسطین کےلئے 30ملین جبکہ ولی عہد محمد بن سلمان نے 20ملین ریال عطیے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ نے جنگ زدہ فلسطین کے عوام کےلئے چندہ مہم کا آغاز کردیا اور سب سے پہلے خود مجموعی طور پر 50ملین ریال چندہ جمع کرایا۔اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں جنگی جارحیت کے باعث فلسطینی عوام کی ادویات، خوراک اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی فراہمی سے مدد کےلئے عوامی عطیات کنگ سلمان سینٹر کی ساہم ویب سائٹ پر جمع کی جائیں گی۔
سعود عرب کے ریلیف پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا کہ عطیات جمع کرنے کی یہ مہم کرائسز میں گھیرے میں فلسطینی بھائیوں کی مدد کے سعودی عرب کے عظیم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب اپنے فلسطینی بھائیوں کی خیرخواہی کےلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا اور اپنے بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: جیل میں قید سابق وزیراعظم بیمار، کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا