دیوالی پرپابندی کے باوجود آتش بازی نے نئی دہلی کوآلودہ ترین شہربنادیا

بھارتی دارالحکومت کاایئر کوالٹی انڈیکس 339تک پہنچ گیا جو بیمارافراد کےلیےخطرناک ہے

Nov 02, 2024 | 09:27:AM

(ویب ڈیسک)ہندوؤں کے تہوار دیوالی پر آتش بازی نے نئی دہلی میں ہوا کا معیار حیران کن حد تک متاثرکردیااورایئر کوالٹی انڈیکس 339تک پہنچ گیا۔

گلوبل پولیوشن چارٹ میں نئی دہلی سرفہرست رہاجہاں ہندوؤں کے تہوار دیوالی پرپابندی کے باوجودبہت زیادہ آتش بازی کی گئی جس سے ہوا کا معیار حیران کن حد تک متاثر ہوا ہے۔

رائٹر کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں موسم سرما کے دوران آلودگی بڑھ جاتی ہے کیونکہ پڑوسی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ کے کھیتوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ٹھنڈی ہوا دھول اور دھوئیں کو کھینچ لیتی ہے جبکہ دیوالی پر ہونے والی آتش بازی اس مسئلے کو اور بڑھا دیتی ہے۔

سینٹرل پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق دہلی میں جمعہ کی شام تک 24 گھنٹوں کے دوران ایئر کوالٹی انڈیکس 339 ریکارڈ کیا گیا جو ہوا کا انتہائی خراب معیار ہے اور سوئس فرم نے اپنی لائیو رینکنگ میں نیو دہلی کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا۔

سی پی سی بی کے مطابق 0 سے 50 تک ایئر کوالٹی انڈیکس اچھا سمجھا جاتا ہے جبکہ 401 سے 500 تک کا ایئر کوالٹی انڈیکس شدید سمجھا جاتا ہے جو بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے خطرہ ہے۔

دہلی کے وزیرماحولیات گوپال رائے کا کہنا تھا کہ بھارتی دارالحکومت میں آلودگی میں اس قدر اضافہ نہیں ہوا جس طرح دیوالی کے بعد اس کی توقع کی جا رہی تھی،مقامی حکومتی عہدیداروں نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق پچھلے کچھ سالوں میں دیوالی اور سردیوں کے دوران پٹاخوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پولیو وائرس کے مزید 2 مریض سامنےآگئے، کیسز کی تعداد 45 ہوگئی

غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق اسموگ کی ایک وجہ شمالی بھارت میں بھوسے کو جلانا بھی ہے جہاں کسان دھان کی کٹائی کے بعدفصل کی باقیات جلاتے ہیں جس کے نتیجے میں آلودگی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

 

مزیدخبریں