سلمان خان نے مجھے اور ایشوریا کو تشدد کا نشانہ بنایا،سومی علی کاالزام 

جوسلوک کیا کیا اس کے بعد کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے

Nov 02, 2024 | 10:49:AM
سلمان خان نے مجھے اور ایشوریا کو تشدد کا نشانہ بنایا،سومی علی کاالزام 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) بالی وڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ سومی علی نے سلمان خان کی جانب سے  اداکارہ ایشوریا رائے اور خود پر تشدد کرنے کا الزام عائد کردیا ۔

اداکارہ سومی علی سلمان خان کے ساتھ  نوے کی دہائی میں8 سال تک تعلقات میں رہی تھیں لیکن ایشوریارائے کے سلمان خان کی زندگی میں آنے کے بعددونوں کا تعلق ختم ہوگیاتھا جس کے بعد سومی علی 1999 میں بھارت چھوڑ کر چلی گئی تھیں۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران سومی علی نے بالی وڈ کے دبنگ ہیرو کی جانب سے کی جانے والی بدسلوکی اور تکلیف دہ تجربات کا انکشاف کیا ہے۔

سومی علی سے سوال کیا گیا کہ ان کے اور سلمان خان کے درمیان برے تعلقات کی وجہ کیا ہے، جبکہ سلمان خان کے سابقہ گرل فرینڈز سنگیتا بجلانی اور کترینہ کیف کے ساتھ اچھے تعلقات برقرار ہیں۔

سومی علی نے اس  کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے سلمان خان کی جانب سے شدید بدسلوکی کا سامنا رہا، سلمان خان نے میرے ساتھ جو سلوک کیا وہ کسی اور کے ساتھ نہیں کیا، سلمان نے سنگیتا اور کترینہ کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کیا جتنا میرے ساتھ کیا،میری والدہ اورچند قریبی دوستوں کے علاوہ ہر شخص  سلمان خان کے ساتھ میرے تعلق کے ان تکلیف دہ تجربات سے ناواقف ہے۔

 سومی علی نےاس دوران مزید  انکشاف کیا کہ سلمان خان نے ایشوریا کے ساتھ بھی بہت بُرا سلوک کیاتھااور میرا خیال ہے کہ سلمان خان  نے ایشوریا کا کندھا فریکچر کردیا  تھا،تاہم مجھے کترینہ کے ساتھ  روا رکھے جانے والے رویے کا علم نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ سلمان خان نے جو میرے ساتھ کیا، اس کے بعد میں  یہی کہہ سکتی ہوں کہ لارنس بشنوئی سلمان خان سے بہتر ہے،میں سلمان کے ساتھ اپنے ماضی کے تعلقات پر ایک کتاب بھی لکھ رہی ہوں جس میں ہر چیز سے پردہ اٹھائوں گی۔