زرمبادلہ کے ذخائر میں چار ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر کا اضافہ
گزشتہ ہفتہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 16.049 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک مجموعی طورپر2.053ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے آغازپرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا ۔
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 9.390ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 4.607 ارب ڈالرتھا۔
گزشتہ ہفتہ کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.049 ارب ڈالرریکارڈ کیاگیا
سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 11.156ارب ڈالراوربینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 4.893ارب ڈالرتھا۔
رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے آغازسے لیکراب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں مجموعی طورپر1.767ارب ڈالرکا اضافہ ہوا
بینکوں میں زرمبادلہ کے ذخائر 286ملین ڈالر بڑھے ہیں ۔