پنجاب: 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 141 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی وائرس کے 141 کیسز رپورٹ ہوئے۔
راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4،4 ، چکوال اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کے 3،3 کیسز رپورٹ ہوئے۔
فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : پولیو وائرس کے مزید 2 مریض سامنےآگئے، کیسز کی تعداد 45 ہوگئی
ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں 954 اور رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 5897 کیسز رپورٹ ہوئے۔