ہانگ کانگ سپر سکسز، بھارت آؤٹ ، پاکستان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ، پاکستان اور جنوبی افریقہ سے ہار کر بھارتی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی، کل آسٹریلیا سے پاکستان کا ٹاپ فور میچ

Nov 02, 2024 | 11:22:AM
ہانگ کانگ سپر سکسز، بھارت آؤٹ ، پاکستان بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہانگ کانگ ورلڈ سپر سکسز ٹورنامنٹ میں مسلسل تین میچ ہار کر بھارتی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی، پاکستان بھی جنوبی افریقہ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ۔

مونگ کوک میں کھیلے گئے مقابلوں میں متحدہ عرب امارات نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 1 رن سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔

 ہانگ کانگ سُپر 6 میں یو اے ای نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 130 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا تھا۔

بھا رتی ٹیم صرف 129 رنز بنا سکی، بھارت کو انگلینڈ سے بھی 15  رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

 اس طرح بھا رتی ٹیم مسلسل تین میچوں میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔

دوسری طرف پاکستان جنوبی افریقہ کو 17 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے مسلسل تیسرا میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 6 اوورز میں 105 رنز بنائے۔

 گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فہیم اشرف اور آصف علی صفر پر پویلین لوٹے۔

محمد اخلاق نے جارحانہ بلےباز کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 7 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 52 رنز کی اننگز کھیلی، اسی طرح حسین طلعت 27 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہ رہا، ایوان جونز نے 46 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم ٹیم کو میچ جتوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

خیال رہے کہ ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت، متحدہ عرب امارات اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کو شکست دی۔