(ویب ڈیسک ) اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) سیدہ شہر بانو کو پاکستان ویمن ٹیم میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کی سربراہ کی تلاش شروع کری ہے جس کیلئے سابق ڈپٹی کمشنر لاہور مضبوط امیدوارتصور کی جارہی ہیں،سابق ڈپٹی کمشنر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے عبوری وزیراعلیٰ پنجاب کے دور میں کافی متحرک تھیں۔
ذرائع کے مطابق اے ایس پی شہربانو نقوی کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے ، خاتون اے ایس پی شہرت کی بلندیوں پر اس وقت پہنچیں جب رواں سال فروری میں انہوں نے لاہور کے اچھرہ بازار میں ہجوم کے حملے سے ایک خاتون کو بچایا تھا جوعربی خطاطی والا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں ،یاد رہے کہ پی سی بی میں خواتین کرکٹ کی سربراہ کا عہدہ اس وقت خالی ہوا جب تانیہ ملک نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا،تانیہ ملک نے اکتوبر 2021 میں پی سی بی میں اپنے دورکا آغاز کیا تھا۔