پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

Nov 02, 2024 | 12:34:PM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے متفرق درخواست ہائیکورٹ میں دائرکردی۔

دراخوات کے متن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی ایک روپے35 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں3روپے84پیسے اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافےکانوٹیفکیشن غیرقانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر چینی، دال ماش اور آٹے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

درخواست میں لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو کالعدم قرار دیاجائے۔