صوبائی حکومت نے ضم اضلاع کے فنڈز پر شبِ خون مارا : گورنر کے پی

ماضی میں بھی صوبائی حکومت نے قبائل کا فنڈ من پسند مقاصد پر خرچ کیا تھا: فیصل کریم کنڈی

Nov 02, 2024 | 13:07:PM

(24 نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے ضم شدہ اضلاع کے مختض فنڈز پر شبِ خون مارا ہے۔

پشاور میں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے یہ بات قبائلی عمائدین سے ملاقات کے موقع پر کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی صوبائی حکومت نے قبائل کا فنڈ من پسند مقاصد پر خرچ کیا تھا۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں حکومتی مشینری فعال کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ضم شدہ اضلاع میں انضمام کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بطور گورنر ضم اضلاع کے لیے کام کروں گا۔

مزیدخبریں