کراچی چیمبر کا افراط زر میں کمی کے پیش نظر شرح سود میں کمی پر زور
سٹیٹ بیک نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی ریٹ میں 300 سے 500 بیسز پوائنٹس کم کرے: جاوید بلوانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)کراچی چیمبر نے افراط زر میں کمی کے پیش نظر شرح سود میں نمایاں کمی پر زور دیا ہے۔
صدر محمد جاوید بلوانی نے سٹیٹ بینک کوبھی تجویزدی کہ نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کے لیے پالیسی ریٹ میں 300 سے 500 بیسز پوائنٹس کمی کی جائے۔
پالیسی ریٹ کو بتدریج 17.5 فیصد کرنے پر اسٹیٹ بینک کے اقدام کو سراہتے ہیں۔
جاوید بلوانی نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اور زیادہ کم ہوچکی ہے، پالیسی ریٹ کو فوری طور پر سنگل ڈیجٹ پر لانا چاہئے۔