خاتون کا طلاق پرجشن،ویڈیووائرل ہونے پرسوشل میڈیاصارفین برہم

خاتون دوپٹے پر شوہر کا لکھا نام قینچی سے کاٹتے اور شادی کی تصاویر پھاڑتی دکھائی دے رہی ہے

Nov 02, 2024 | 15:24:PM

(ویب ڈیسک) ایک خاتون کی جانب سے طلاق پر جشن منانے کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی .

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنی طلاق کا جشن مناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،اس کے ساتھ دوست احباب بھی خوشی کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

نیلے جوڑے میں ملبوس خاتون طلاق کا جشن مناتے ہوئے کیک کاٹ رہی ہیں جس پر "ہیپی ڈائیوورس" لکھا ہوا ہے،خاتون دوپٹے پر اپنے شوہر کا لکھا نام بھی قینچی سے کاٹ کر ٹکڑے کرتی ہے اور شادی کی تصاویر پھاڑتی نظرآتی ہیں ۔

ویڈیووائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے اس پر غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ایک خاتون کی اسی طرح کی ویڈیو سامنے آئی تھی ، اب طلاق کو بھی فیشن بنا کر اس کا جشن منانے کو ٹرینڈ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ چاہے آپ ایک غلط شخص سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں مگر طلاق کا جشن منا کر اس پاکیزہ رشتے کی تضحیک نہیں کرنی چایئے,ایک اور صارف نے لکھا کہ طلاق کسی بھی عورت یا مرد کیلئے ایک تکلیف دہ تجربہ ہوتا ہے اور اس کا جشن منانے کے بجائے اس کی مذمت کرنی چاہیئے۔

مزیدخبریں