چینی باشندوں کی سکیورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
صوبائی کابینہ نے 50کروڑ روپے اداکرنے کی منظوری آئی جی پنجاب کی سفارشات پر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک) حکومت نے چینی باشندوں کی سکیورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
حکومت پنجاب نےچائنیز پروجیکٹ کی سکیورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کے لیے 50 کروڑ روپے ادا کرنے کی منظوری دے دی جو آئی جی پنجاب کی سفارشات پر صوبائی کابینہ کی جانب سے دی گئی۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 2016 ء میں23 لگژری گاڑیاں چائنیز اور دیگر وی وی آئی پیز کے لیے خریدی تھیں۔ 2016ء کے بعد سے سی پیک سمیت دیگر چائنیز پروجیکٹ میں اضافہ ہوا جس کے بعد گاڑیاں کم پڑ گئیں ۔
اب حکومت پنجاب نے پنجاب میں جاری چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت بی ایم ڈبلیو گاڑیاں 2021 ماڈل کی بم پروف اوریجنل خریدی جائیں گی۔