ایف آئی اے کا بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

بشر یٰ بی بی کا لاہور میں قیام مختصر کر کے واپس روانگی کا معاملہ، وجہ سامنےآگئی

Nov 02, 2024 | 16:00:PM

(عثمان خادم)بشریٰ  بی بی کی توشہ خانہ ٹو میں ضمانت منظور ہونے کا معاملہ ،ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا 23 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بشریٰ بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری منسوخ کی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا،ہائیکورٹ کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رکھا جاسکتا۔

دوسری طرف بشریٰ بی بی کا لاہور میں قیام مختصر کر کے واپس روانگی کا معاملہ، جلد روانگی کی وجہ سامنےآگئی ہے ۔

تحریک انصاف پنجاب کے رہنماؤں نے بشریٰ بی بی سے ملاقات کی کوشش کی جس پر بشریٰ بی بی نے ملاقات سے انکار کردیاتھا 

بشریٰ بی بی کسی سیاسی رہنما سے ملاقات کیے بغیر لاہور سے روانہ ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی معاملات میں مداخلت سے روک  رکھا ہے۔

مزیدخبریں