پی ایس بی کے کرپشن الزامات کی تردید کرتے ہیں: پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن

پاکستان سپورٹس بورڈ نے قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی : پی ڈبلیو ایف

Nov 02, 2024 | 16:22:PM

(24 نیوز) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن  نے پاکستان سپورٹس بورڈ  کی جانب سے جاری کردہ حالیہ خط کی سختی سے مذمت کی ہے، جس میں کرپشن اور اقربا پروری کے تمام الزامات کی تردید کی گئی ہے۔  پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کا دعویٰ ہے کہ پی ایس بی نے پاکستان ریلویز کی وزارت سے رابطہ کرکے قومی ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ 2024 کے انعقاد میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور ریلوے سپورٹس بورڈ پر زور دیا کہ وہ ایونٹ کے لیے اپنی حمایت واپس لے۔

 اس مداخلت کے باوجود PWF نے کامیابی سے ایک مقام کا انتظام کیا اور چیمپئن شپ کو مؤثر طریقے سے منظم کیا، جس میں آرمی، واپڈا، ریلوے، پولیس، H.E.C، اور تمام صوبائی یونٹس کی ٹیموں سمیت مختلف ممبران نے شرکت کی اور متعدد نئے  قومی ریکارڈ قائم ہوے۔فیڈریشن PSB کے اقدامات کو پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل کو نقصان پہنچانےاور انتقامی کارروائی کی کوشش کے طور پر دیکھتی ہے۔

 چیمپئن شپ کے کامیاب انعقاد کے بعد جو انتقامی اقدام معلوم ہوتا ہے، PSB نے 31 اکتوبر 2024 کو ایک خط جاری کیا۔ PWF ملک میں ویٹ لفٹنگ کو فروغ دینے اور اس کھیل کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔حافظ عمران بٹ کی قیادت میں قومی ٹیم اولمپک کھیلوں میں 5ویں پوزیشن اور آئندہ کامن ویلتھ گیمز میں بھی گولڈ میڈل کےلئے پُرامید اور کوشاں ہے اور ویٹ لفٹرز جانفشانی سے تیاری کر رہے ہیں ۔ سپورٹس بورڈ نے کافی سالوں سے فیڈریشن کی گرانٹ بھی جاری نھیں کی لیکن فیڈریشن اپنی مدد آپ کے تحت انٹرنیشنل ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے ساتھ الحاق کی وجہ سے باقاعدگی سے مقابلے کروا رہی ہے لیکن  پاکستان سپورٹس بورڈ کھلاڑیوں اور فیڈریشن کو  حراساں کر رہا ہے۔

مزیدخبریں