عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس،عبوری چالان کی کاپی سامنے آگئی 

Nov 02, 2024 | 17:16:PM
عمران خان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس،عبوری چالان کی کاپی سامنے آگئی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف جنرل ہیڈکواٹر (جی ایچ کیو) حملہ کیس کی عبوری چالان کی کاپی 24نیوز نے حاصل کرلی۔ 
تفصیلات کے مطابق عبوری نامکمل چالان زیر دفعہ 173 کے تحت تفتشی آفیسر انسپکٹر ناظم شاہ نے عدالت میں جمع کرایا جس میں سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے سوشل میڈیا پر احتجاج کے اکسانے والی وویڈیوز بھی قبضہ میں لی گئیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سوشل میڈیا پر تقاریر اور بیانات بھی یو ایس بی کی صورت میں قبضہ میں لی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی نے اپنی تقاریر کے ذریعے عوام کو پاک فوج کے خلاف اکسایاجس سے نو مئی کا سانحہ رونما ہوا۔

4جولائی 2023 کو بانی پی ٹی آئی کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا ،شہباز گل،علی امین گنڈا پور،خادم کھوکھر ،مراد سعید بھی عوام کو اکسانے کے ملزم ہیں،ایف آئی اے کی جانب سے 100 صفحات پر مشتمل سوشل میڈیا پوسٹوں کے شواہد بھی چالان میں شامل ہیں ،1 اخباری تراشے، 256 ایف آئی آرز کی کاپیاں 15 تصاویر بھی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ایف آئی اے کا بشریٰ بی بی کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع