چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا جیل اصلاحات کیلئے اہم قدم

Nov 02, 2024 | 17:27:PM
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا جیل اصلاحات کیلئے اہم قدم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (امانت گشکوری)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت لاہور میں جیل اصلاحات سے متعلق  اہم اجلاس کا انعقاد ، حال ہی میں جیل سے رہا ہونے والی پی ٹی آئی خاتون رہنما  بھی شریک ۔

تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم اور جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی شرکت  کی ،اجلاس میں حال ہی میں قید کاٹنے والی پی ٹی آئی خاتون رہنما خدیجہ شاہ بھی شریک ہوئیں،چیف جسٹس یحیی آفریدی  نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،جیلوں میں گنجائش 66625 جبکہ قیدیوں کی تعداد 108643 ہے،پنجاب کی جیلوں میں گنجائش 36365 جبکہ قیدیوں کی تعداد 67837 ہے۔ 

چیف جسٹس یحیی آفریدی  کا مزید کہنا تھاکہ قیدیوں میں 36 ہزار 128 ملزمان ٹرائل شروع ہونے کے انتظار میں ہیں، پنجاب میں ان مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر زور دینا ہوگا،

جیل اصلاحات پر پہلا اجلاس لاہور میں ہو رہا ہے کیونکہ گنجائش سے زائد قیدی پنجاب میں زیادہ ہیں ، اجلاس میں ہوم اینڈ پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے سیکرٹریز،آئی جی پولیس اور جیل خانہ جات کی بھی شرکت،سیکرٹری لا اینڈ جسٹس کمیشن،سنٹرل جیل لاہور کی سپرنٹنڈنٹ صائمہ امین خواجہ نے بھی شرکت کی،سینیٹر احد چیمہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔