سونے کی قیمت میں اچانک کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان )عالمی و مقامی سطح پر مسلسل مہنگا ہونے والا سونا اچانک سستاہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر سستاہوکر 2735 ڈالر فی اونس پر آگیا ،جس کے بعد پاکستان میں ایک تولہ سونا 1700 روپے سستا ہو گیا ، اس طرح پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے پر آگئی ،10گرام سونا 1457 روپے کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار 627 روپے کا ہوگیا،ایک تولہ چاندی 3430 روپے کی بلند سطح پر ہی برقرار ہے ۔