چھٹی کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Nov 02, 2024 | 19:17:PM
چھٹی کے روز موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں اتوار کے روز موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے،ادھرپنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ تا ہم سیالکوٹ، نارووال ، گوجرانوالہ ،لاہور، شیخوپورہ،،قصور،اوکاڑہ ، فیصل آباد،سرگودھا،جھنگ ،بہاولپور ،ملتان ،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ اتوار کے روز سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک جبکہ صبح/رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی02،استور02 اوراسکردو میں01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر