ڈیڑھ ماہ تک عمران خان کے کیسز ختم ہوجائیں گے:بیرسٹر سیف 

Nov 02, 2024 | 19:30:PM

(زبیر اعوان)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیریسٹر سیف نے کہا ہے کہ کہ ڈیڑھ ماہ تک بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) عمران خان کے تمام کیسز ختم ہوجائیں گے، حکومت ظلم وجبر کرکے تھک چکی ہے۔  

مشیر اطلاعات بیریسٹر ڈاکٹر سیف نےایبٹ آباد یونین آف جرنلٹس سپورٹس گالا افتتاحی تقریب میں میڈیا سے بات چیت کی جہاں  انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ تک سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے کیسز ختم ہو جائیں گے،حکومت ظلم و جبر کرکے تھک چکی ہے،جیل میں قید عمران خان کو توڑنے کی حکومتی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت پی آئی اے خریداری کر سکتی ہے،معاشی طور پر حکومت مضبوط ہے،پی آئی اے کو باہر فروخت کرنے سے بہتر ہے پاکستان میں ہی رہے۔ 

 مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی رہائی عدالت کے حکم پر ہوئی کیسز اب بھی چل رہے ہیں ،صوبائی لیول پر ہم بجلی کی قیمت کم کریں گے،صوبہ کی معاشی حالت بہتر کریں گے ۔ 

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا

مزیدخبریں