پاکستان میں جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)جمادی الاول 1446 ہجری کے چاند کی رویت نہیں ہوئی اس لیے یکم جمادی الاول 4 نومبر پیر کو ہو گی ۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کے زیر قیادت زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، دیگر زونل اجلاس صوبائی دارالخلافوں میں بیک وقت منعقد ہوئے،اجلاس کے بعد چیئر مین نے اعلان کیا کہ ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی رویت نہیں ہوئی، آج جمادی الاول 1446ہجری کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم جمادی الاول 4 نومبر بروز پیر کو ہو گی،اعلان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔