ملتان:لال مرچ 7ہزار روپے فی من مہنگی 

Nov 02, 2024 | 19:49:PM
ملتان:لال مرچ 7ہزار روپے فی من مہنگی 
کیپشن: سرخ پسی ہوئی مرچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراز رمضان)ملتان میں ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی میں لال مرچ کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی،ملتان غلہ منڈی میں لال مرچ 7 ہزار روپے من مہنگی ہو گئی،ہول سیل سطح پر لال مرچ 17 ہزار روپے من سے مہنگی ہو کر 24 ہزار روپے فی من فروخت ہونے لگی۔

آڑھتیوں کا کہنا ہے کہ سندھ کی فصل ہے اس لئے مہنگی ہے،مقامی فصل اس دفعہ کم ہوئی ہے، اگلے سیزن میں مرچوں کا ریٹ ڈاؤن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کو بڑا دھچکا