امریکاکی جانب سے بھارت کے19 کمپنیوں پر پابندیاں عائد

Nov 02, 2024 | 21:26:PM
 امریکاکی جانب سے بھارت کے19 کمپنیوں پر پابندیاں عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)امریکا نے روس کو جنگی سازوسامان فراہم کرنے والی 19 بھارتی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی جانب سے  دنیا بھر کی تقریباً 400 کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کرنےکا اعلان کیا گیا ہے،امریکی وزارت خزانہ کے مطابق یہ پابندیاں روسی فوج کو جدید ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرنے پر عائد کی گئی ہیں۔

امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہےکہ روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف غیر قانونی اور غیر اخلاقی جنگ  لڑنے میں مدد فراہم کرنے والوں کے خلاف امریکا  اور  اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرتے  رہیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  امریکی پابندیوں کی زد میں 19 بھارتی کمپنیاں اور 2  بھارتی شخصیات آئی ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ بھارتی کمپنیاں روس کو الیکٹرانک، کمپیوٹر اور ایوی ایشن سے متعلق آلات فراہم کر رہی تھیں،امریکی پابندیوں پر ردعمل دیتے ہوئے بھارتی وزارت  خارجہ کے ترجمان نےکہا ہےکہ ان کمپنیوں نے بھارتی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کی، معاملے پر امریکی حکام سے رابطے میں ہیں تاکہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک نے ایک لاکھ 13 ہزار 133 اکاؤنٹس بلاک کر دیئے