خیبرپختونخوا حکومت کا صحت کارڈ میں لائف انشورنس کو شامل کرنے کا بھی فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)خیبرپختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے دائرے کار کو وسیع کرتے ہوئے لائف انشورنس کو بھی اس منصوبے میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور سے انصاف ڈاکٹر فورم کے وفد کی ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات، ہسپتالوں میں ہیلتھ کئیر سروس ڈیلیوری کی بہتری اور ڈاکٹروں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت کا شعبہ موجودہ صوبائی حکومت کی چند ترجیحاتی شعبوں میں سے ایک ہے، لوگوں کو علاج معالجے کی سہولیات مقامی سطح پر فراہم کرنے کے لئے نچلی سطح کے مراکز صحت کو مستحکم کرنے پر کام کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں دستیاب طبی آلات اور دیگر وسائل کے بہتر اور نتیجہ خیز استعمال کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، زیادہ سے زیادہ سرکاری ہسپتالوں کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ سکیم کو مزید بہتر بنانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں اور اس کی خامیوں کو دور کرتے ہوئے کارڈ کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس طلب کر لیا،کون کون شریک ہوگا؟نام بھی سامنے آ گئی
وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کے ان اقدامات سے صحت کارڈ کے تحت علاج معالجے کے عمل میں کافی بہتری آئی ہے، اب صحت کارڈ سکیم میں لائف انشورنس سکیم کو بھی شامل کیا جارہا ہے، یہ سکیم سماجی تحفظ کا ایک منفرد منصوبہ ہے اور اس مقصد کے لئے صوبائی حکومت اپنی انشورنس کمپنی کا قیام بھی عمل میں لا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ صوبے میں پہلی دفعہ بون میرو اور لیور ٹرانسپلانٹ کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، ہیلتھ کئیر سسٹم کی بہتری کے لئے ڈاکٹر کمیونٹی کے مشاورت سے اقدامات کئے جائیں گے، اسپتالوں کے ایمرجنسی اور آئی سی یو سروسز کو اینٹگریٹڈ کرنے سمیت دیگر اصلاحات کے لئے ڈاکٹرز محکمہ صحت کے ساتھ مل کر قابل عمل تجاویز پیش کریں۔
یہ بھی پڑھیں:فضائی سفر کرنیوالوں کیلئے اچھی خبر