وزیرِ اعظم،وزیر داخلہ کاوزیرِستان میں خارجیوں کیخلاف کامیاب آپریشن پرپاک فوج کوخراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیر اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور4خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی کرتےہوئے خراج تحسین پیش کی ہے.
وزیر اعظم شہباز شریف نےسروکئی جنوبی وزیرِستان میں خارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور4خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی پزیرائی، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز کو شاباش دی ہے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا،خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں سکیورٹی فورسز کی کامیابیاں لائق تحسین ہیں،قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کے لئے قوم یکسو ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4خوارج ہلاک