اسلام آباد میں فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ فضائی آلودگی روکنے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نےفضائی آلودگی روکنےکیلئے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع بھر میں گاڑیوں، فیکٹریوں، بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج، کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے احکامات کا اطلاق فی الفور ہوگا اور آئندہ 2 ماہ تک اس کا نفاذ ہو گا۔نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے احکامات کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔