پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کے بعد چاہتے ہیں پاکستان جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ بنے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن محمد آصف باجوہ نے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے سلسلہ میں پی ایچ ایف کی جانب سے تیاری کے معاملات پر پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی ایچ کی جانب سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو 23 ستمبر کو دو ای میلز موصول ہوئیں، پہلی ای میل میں ایونٹ کے مقام اور انعقاد کی تصد یق کی گئی جبکہ دوسری ای میل میں بتایا گیا کہ 24ستمبر انڈیا ویزہ درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔
آصف باجوہ نے کہا کہ انڈیا کے ویزہ پراسیسنگ قوانین کے تحت 60 دن کا وقت برائے ویزہ درخواست دیا جاتا ہے جبکہ اسی روز ہی بتایا گیا کہ 24 ستمبر ویزہ درخواست کے لئے آخری تاریخ ہے۔
۔ جونیئر ورلڈ کپ میں پاکستانی سکواڈ کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ، پی ایچ ایف کی مکمل توجہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ اور تیاری پرمرکوز ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سری لنکن ویمن کر کٹ ٹیم کی15 اکتوبر کو پاکستان آمد کا امکان