پاک افغان تجارت میں تیزی، یومیہ کنٹینرز کی تعداد 1460 تک پہنچ گئی

Oct 02, 2021 | 12:04:PM
پاک افغان بارڈر
کیپشن: پاک افغان تجارت میں تیزی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاک افغان تجارت میں تیزی، پاک افغان بارڈر پر یومیہ کنٹینرز کی تعداد 1460 تک پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز حکام  کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں طورخم بارڈر سے 617 کنٹینرز کی آمدو رفت ہوئی،طورخم بارڈر کے ذریعے سیمنٹ کے 49 کنٹینرز افغانستان داخل ہوئے ، چمن بارڈر سے 350 کنٹینرز کی آمد و رفت ہوئی ۔

خلارچی سے 206 اور غلام خان سے 350 کنٹینرز کی آمدو رفت ریکارڈ کی گئی، ٹرانزٹ ٹریڈ کے تحت 320 سے زائد کنٹینرز کی آمد و رفت ہوئی ، 24 گھنٹوں میں افغانستان سے ٹماٹروں کے 49 کنٹینرز پاکستان پہنچے ، افغانستان کو چینی اور کوکنگ آئل برآمد کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:    نر زرافے بھی مردوں کی طرح دل پھینک ہوتے ہیں ،تحقیق میں سامنے آگئی